لوڈ ویڈنگ ۔۔فلم ریویو۔۔۔۔ احمد ثانی

_Load Wedding
IMDB : 8.3
Duration : 2 hours 18m
ڈائریکٹر : نبیل قریشی
نمایاں اداکار ۔ مہوش حیات، فہد مطفئ، ثمینہ احمد، قیصر پیا، نورالحسن
رائٹر : فضاء علی میرزا، نبیل قریشی

Simply A Master Piece
اردو میں کہوں تو کمال است۔۔۔۔
ایک ایسی فلم جو اگر انڈین سینما سرکٹ پر پیش کر دی جائے تو سو کروڑ کلب میں دیکھتے ہی دیکھتے نئے ریکارڈ قائم کر کے پہنچ جائے۔ اور ساتھ ساتھ کئی معتبر ایوارڈ بھی حاصل کر سکتی ہے۔ افسوس کہ اس وقت اس کا مقابلہ دو ایسی فلموں ( جوانی پھر نہیں آنی 2 اور پرواز ہے جنوں ) سے  ہے جن کا پرموشن بجٹ اور پرموشنل سٹرٹیجی لوڈ ویڈنگ سے بہتر ہے جسکی وجہ سے خصوصا ً   جوانی پھر نہیں آنی 2 مقابلتا ً اچھا بزنس کر رہی ہے ورنہ کہانی اور پریزینٹیشن میں لوڈ ویڈنگ  “جوانی پھر نہیں آنی 2″سے بہت بہت بہت بہتر  ہے۔ دلچسپ چیز یہ ہے کہ نبیل کی اس سے پہلی فلم ایکٹر ان لاء مکمل طور پر کراچی کا بیک گراونڈ لیئے ہوئے تھی اور اب یہ فلم بہت ہی خوبصورت پنجابی ( لاہوری) بیک گراونڈ لیئے ہوئے ہے اور دونوں فلموں کی پریزینٹیشن انتہائی شاندار ہے۔

سچویشنل کامیڈی ہو یا لو کامیڈی، ڈارک کامیڈی ہو یالافٹر پنچ ہر طرح کی کامیڈی سے آراستہ ایک ایسا خوبصورت ڈرامہ جو آپ بلا ججھک پوری فیملی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں، ایک بہترین میسج سے آراستہ مکمل فیملی فلم، میوزیشن و گلوکار شانی ارشد کے کمپوز کیئے گئے بہت ہی بہترین ساؤنڈ ٹریکس سے مزین یہ فلم نہ صرف بہترین میوزک بلکہ  عمدہ لیئریکس لیئے ہوئے ہے۔
بلاشبہ فہد مصطفئ نے بہت خوبصورت ایکٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر ان کے علاوہ ہر ایکٹر اپنے کیریکٹر میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھا حتئ کہ سٹیج اداکار قیصر پیا بھی بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آئے۔

خواتین کے پوائنٹ آف ویو سے مہوش کمال کی ڈریسنگ کما ل  رہی کئی نئے نکور سادہ گھریلو اور پر کشش  پہناوؤں کے ڈیزائن فلم دیکھنے کے ساتھ ساتھ آپ بونس میں نوٹ کر سکتی  ہیں۔ فلم میں باریک بینی کا ڈائریکٹر نے اتنا خیال رکھا ہے کہ ایک سین جو کہ cameo پر مشتمل ہے اس میں پانچ روپے کا نوٹ تک اسی پرانے زمانے کا استعمال کیا گیا ہے ( حالانکہ کوئی بہت نمایاں نہیں وہ نوٹ اُس سین میں )۔

تبصرے کو لپیٹتے ہوئے اتنا ہی کہوں گا کہ اگر اس ویک اینڈ پر آپ شش و پنج میں ہیں کہ جوانی پھر نہیں آنی 2 دیکھیں یا لوڈ ویڈنگ تو بلا ججھک لوڈ ویڈنگ دیکھنے چلے جائیں۔ کیونکہ جپنا جسٹ ٹائم پاس مووی ہے جبکہ لوڈ ویڈنگ ایک لٹل ماسٹر پیس۔

بشکریہ: مکالمہ
[imdb]tt8581366[/imdb]
x (x)

Comments are closed.