فلم ریویو: بلال ۔۔۔ احمد ثانی
Bilal: A New Breed Of Hero
IMDB. 8/10
Goggle. 94%
Genre. Action. Adventure
Produced by Barajoun ENTERTAINMENT
Co-directed by Khurram H. Alavi and Ayman Jamal
بلال ۔ انگلش لینگویج تھری ڈی عربک بیک گراونڈ پر مشتمل ایک ایسی مووی جسں کا دسمبر 2015 میں سالانہ دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پریمیئر شو پیش کیا گیا اور پھر اس کی باقاعدہ ریلیز ستمبر 2016 میں مڈل ایسٹ ریجن کے سینماوں میں کی گئی۔
کینز فلم فیسٹول 2016 میں بیسٹ انسپائرنگ مووی کا ایوارڈ ، اور اسی سال بیسٹ انویٹو اور بیسٹ اینیمٹڈ مووی کے ایوارڈ کے لیئے بھی نامزد کی گئی ۔ انٹرنیشنلی اسے باقاعدہ 2018 میں ریلیز کیا گیا۔
سٹوری / پلاٹ
رائٹر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر کا یہ دعوی ھے کہ وہ اس فلم کے ذریعے دنیا کو آغاز اسلام کے ایک نئے پہلو سے روشناس کرائے گیں۔ یعنی غلامی / غلام / ۔ ایک ایسا لفظ جو کہ یقینا مہذب دنیا میں اب گالی کا متبادل بن گیا ھے۔
فلم کا آغاز بہت ہی خوبصورت اینیمٹڈ بہترین نقش و نگار کے حامل ملبوسات زیب تن کیئے ہوئے دو ننھے بچوں بلال اور انکی بہن غفیرہ کی ننھی منھی شرارتوں سے ہوتا ھے ۔ فلم میں پیش کی گئی بلال کی والدہ کی نصیحتیں اور بلال کی نوجوانی کے تھاٹس یقینا سنہری الفاظ سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ تمثیلا پیش کیئے گئے شہر مکہ کے نظارے اور قبل از اسلام ماحول چشم کشا ھے ۔ قبل از اسلام اور ظہور اسلام کے چند آئیکونز کی تمثیلا پیش کی گئیں اینیمٹڈ کردار نگاری ان کرداروں کی عظمت سے عین مطابقت رکھتی نظر آئی ۔ میرے نزدیک فلم کی جان غزوہ بدر کی تمثیل نگاری ھے جو کہ کمال ترین ڈیٹیل کی حامل ھے۔
اعتراضات / اعتراضات / اعتراضات
مستنصر حیسن تارڈ اپنے سفر حج پر مشتمل سفر نامے ” منہہ ول کعبے شریف ” میں کچھ یوں رقمطراز ہیں کہ
“خاندان سعود جس شدت سے شرک و بدعت کے نام لیواوں کو مٹانے کی خاطر چودہ سو سال پہلے والی زمینی نشانیاں ” فلیٹ” زمیں بوس کرنے پر عمل پیراء ہیں زیادہ وقت نہی کہ ہزار سال بعد اسلام کے سچے واقعات بھی اس نسل کو دیو مالائی کہانیاں معلوم ہوں۔ “
اینیمٹڈ مووی دیکھتے ہوئے یہ الفاظ خود بخود مجھے یاد آ گئے یقینا یہ مووئ وقت سے بہت پہلے پیش کی گئی ھے ابھی ہمارے اذہان تیار نہی کہ ہم جید صحابہ کرام کی اینیمٹڈ تمثیل نگاری یوں دھڑلے سے دکھا سکیں۔ دو جیئد خلفائے راشدین کی اینیمٹڈ تمثیل نگاری نے تو مجھ جیسے دماغ کے حامل شخص کو بھی جائز و ناجائز کی بحث میں ڈال دیا۔ مگر تمام تر خیالات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلم پوری دیکھ ہی ڈالی ۔ اور یقینا یہ ایک ورتھ واچنگ فلم ھے اور مہذب دنیا میں ایک نئے پہلو سے اسلام کا چہرہ روشناس کرانے میں یقینا مددگار ثابت ہو گی ۔
میرا اعتراض صرف ایک ہی ھے اس فلم پر تقریبا تقریبا تمام فلم زمینی حقائق پر مبنی تھی یہ کیونکر ضروری سمجھا گیا کہ غزوہ بدر میں فرشتوں کی فوج اترتی دکھائی جائے۔ ایک اچھی خاصی بائیو گرافی کو فکشن بنا دیا۔
یہ فلم اب زیر بحث کیوں آئی ؟
ٹیلوستان نامی ایک ویب سائٹ اردو کی محبت سے مجبور ہو کر دنیا بھر سے اچھا ڈیجیٹل مواد اردو سب ٹائٹل و ترجمے کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر کے پیش کر رہی ھے۔ بلال کی اردو سب ٹاٹلنگ بھی ٹیلوستاں کا کارنامہ ھے۔ فلم دیکھنے کے بعد میں نے ٹیلوستاں کے اونر جناب عمار ضیا کو میسج کیا کہ اس فلم کا سب ٹائٹل کسی پنجابی نے لکھا ھے کیا ؟ عمار صاحب نے تھوڑی حیرانی اور شش وپنج کے بعد قبول کیا جی واقعی فلم کا سب ٹائٹل لکھنے والے حضرت کی مادری زبان پنجابی ہی ھے مگر آپ کو کیسے پتا ؟؟ انہیں تو اس سوال کا جواب میں نے اب تک نہی دیا آپ فلم دیکھیں اور اس سوال کا جواب تلاش کیجئے صحیح جواب دینے والے کو ایک سرپرائز گفٹ میری طرف سے ۔
فلم 1080 پکسل میں درج ذیل لنک پر دستاب ھے ۔
Comments are closed.