بارہ مسالے کی چٹخارے دار چاٹ۔۔۔۔احمد ثانی

1. Iron man , 2. Thor
3. Black Panther
4. Caption America & Team
5. Guardian of Galaxy Team
6. Black widow 7. Spider man
8. Dr. Strange 9. War Machine team
10.Vision
11, Avenger (Wanda maxi, Lieutenant Canada)

Vs.

12 . Thanos (Josh Brolin)

مارول اور ڈزنی سٹوڈیوز کی اب تک کی سب سے مہنگی پروڈکشن پاکستانی پیسوں کے حساب سے بس صرف 3 ہزار کروڑ  کی ہے۔ اس فلم میں اوپر لکھے گئے سارے کیریکٹرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے مارول کی تاریخ میں کہ ان سب کو ایک ہی فلم میں یکجا کیا گیا ہے۔

فلم بین خصوصا ً حالی ووڈ فلم بین شائقین اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اوپر دیئے گئے مصالحہ جات اور اتنے بڑے بجٹ کے بعد کیا شاہکار تخلیق کیا گیا ہو گا۔ فلم کی سب سے اچھی بات کہ اسے ایک ہی episode میں لپیٹنے کی کوشش نہیں کی گئی ورنہ یقینا ً اس چاٹ کا بیڑہ غرق ہو جاتا۔ یہ فلم دو حصوں پر مشتمل ہے جس کا نیکسٹ پارٹ اس سال دسمبر تک متوقع ہے۔

فلم کی سٹوری صدیوں پرانی وہی کشمکش ہے  جو آپ بہت سی کہانیوں میں پڑھ چکے ہوں گے اور بہت سی فلموں میں دیکھ چکے ہوں گے یعنی طاقت،پاور، اتھارٹی کو اپنے ہاتھ میں یکجا کرنا اور پھر اس کا فرعونیت زدہ استعمال۔ چاٹ پرانی مگر پریزینٹیشن بہت شاندار ہے ۔ شاید باکس آفس پر یہ فلم بجٹ کے بلمقابل بھاری بزنس اور بہت زیادہ ( ریٹرن آن انویسٹمنٹ) نا دے پائے مگر کئی نئے ریکارڈ ضرور بنا پائے گی. خوبصورت بات یہ کہ کرداروں کی آپس میں چٹ چیٹ اور “جگت بازی” نے فلم کی چاشنی کو دوبالا کیے  رکھا ہے ۔ مگر ساتھ ہی ساتھ فلم کے مرکزی ولن کا جذباتی بیک گراؤنڈ  اور پُر اثر ڈائیلاگ بھی اکثر سین  میں ولن کے لیے  ہمدردیاں بٹورنے میں کچھ کامیاب رہے۔

گیم آف تھرون ڈرامے کے شہزادہ ٹائرئین لینسٹر Peter Dinklage گولڈن گلوب ایورڈ ونر /ایمی ایوارڈ ونر / سکرین گلڈ ایوارڈ ونر امریکہ کا ہائیسٹ پیڈ ٹی وی ایکٹر صرف ساڑھے چار فٹی کوتاہ قامت مگر ایکٹنگ کا ہمالیہ کو بھی آپ اس فلم میں ایک مختصر مگر خاص  کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
نتیجہ یہ کہ فل پیسہ وصول فلم ہے، سینما میں فیملی کے ساتھ آرام سے دیکھیں، اور مارول کے دیوانوں کے لیے   ایک خوش خبری یہ بھی ہے  کہ  شاید  نیکسٹ پارٹ میں ایونجر کے ساتھ جسٹس لیگ بھی جلوہ نما ہو گی ۔

بشکریہ: مکالمہ

[imdb]tt4154756[/imdb]

x (x)
x (x)
x (x)
x (x)

Comments are closed.